اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پولیس کے سربراہ جنرل محمد ظاہر حملے کے وقت اپنے دفتر میں موجود نہیں تھے تاہم ان کے چیف آف اسٹاف یاسین خان حملے میں ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہو گئے۔ یہ حملہ دارالحکومت کابل کے سب سے محفوظ علاقے میں ہوا ہے۔ افغان حکام اب اس بات کی تحقیقات میں مصروف ہیں کہ حملہ آور پولیس سربراہ کے دفتر تک کیسے پہنچا۔افغان وزارت داخلہ کے ترجمان صادق صدیقی نے کہا کہ یہ دھماکہ کابل پولیس کے سربراہ کے دفتر پر تقریبا 9 بجے ہوا۔ یہ حملہ ایسے وقت ہوا جب اس سے دو گھنٹے پہلے کابل میں ایک اور دھماکہ ہوا تھا۔وزارت دفاع کے ترجمان محمد ظاہر عظیمی نے کہا کہ کابل میں پولیس ہیڈ کوارٹر پر حملے سے افغان فوج کی گاڑی کو نشانہ بنا کر کر کیے گئے حملے میں کوئی بھی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔اطلاعات کے مطابق طالبان نے ان دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲